ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ساکشی مہاراج نے بھی یوپی میں وزیر اعلی عہدہ کے دعویداروں میں گنوایا اپنا نام

لکھنؤ : اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی میں وزیر اعلی عہدہ کے امیدوارکا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 21, 2016 11:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ساکشی مہاراج نے بھی یوپی میں وزیر اعلی عہدہ کے دعویداروں میں گنوایا اپنا نام
لکھنؤ : اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی میں وزیر اعلی عہدہ کے امیدوارکا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔

لکھنؤ : اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی میں وزیر اعلی عہدہ کے امیدوارکا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ جہاں ایک طرف ورون گاندھی اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں ، وہیں اب اناؤ سے بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر ساکشی مہاراج نے خود کو سی ایم امیدوار کے طور پروجیکٹکئے جانے کی دعویداری پیش کی ہے۔

ایک انگریزی اخبار کے ساتھ بات چیت میں ساکشی مہاراج نے کہا کہ 'سی ایم بننے کی خواہش رکھنا غلط نہیں ہے۔ بی جے پی میں ایسے بہت سے لیڈر ہیں جو سی ایم بن سکتے ہیں۔ اسمرتی ایرانی، یوگی آدتیہ ناتھ، مہیش شرما، دنیش شرما، ورون گاندھی اور خود میں۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ وہ اس لئے بھی اس عہدہ کیلئے موزوں شخصیت ہیں ، کیونکہ وہ لودھ ذات سے آتے ہیں ، جو ایک او بی سی ذات ہے اور یہ 11 لوک سبھا سیٹوں پر محیط ہے۔ یوپی میں کل آبادی کا 3 فیصد لودھ ذات ہے۔

First published: Jun 21, 2016 11:27 AM IST