ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سماج وادی پارٹی میری، اپنے دم پر لڑوں گا الیکشن: اکھلیش یادو

یوپی میں انتخابات سے عین قبل سماج وادی پارٹی بکھر چکی ہے۔ اپنے اخراج کے ٹھیک بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ اصلی سماج وادی پارٹی ان کی ہے، والد صاحب کے آس پاس کے لوگوں نے انہیں گمراہ کیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 30, 2016 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سماج وادی پارٹی میری، اپنے دم پر لڑوں گا الیکشن: اکھلیش یادو
یوپی میں انتخابات سے عین قبل سماج وادی پارٹی بکھر چکی ہے۔ اپنے اخراج کے ٹھیک بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ اصلی سماج وادی پارٹی ان کی ہے، والد صاحب کے آس پاس کے لوگوں نے انہیں گمراہ کیا ہے۔

لکھنو : یوپی میں انتخابات سے عین قبل سماج وادی پارٹی بکھر چکی ہے۔ اپنے اخراج کے ٹھیک بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ اصلی سماج وادی پارٹی ان کی ہے، والد صاحب کے آس پاس کے لوگوں نے انہیں گمراہ کیا ہے۔ وہیں رام گوپال یادو نے اخراج کو غیر آئینی قرار دیا ۔ اس سے پہلے ملائم نے اکھلیش اور رام گوپال کو ڈسپلن شکنی کے الزام میں پارٹی سے 6 سال کے لئے نکال دیا۔ ملائم نے کہا کہ رام گوپال اکھلیش کا مستقبل برباد کر رہے ہیں اور اکھلیش یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔

ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ وہ اپنے کام کے دم پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارد گرد کے لوگ والد صاحب کو گمراہ کر رہے ہیں، حقیقی سماجوادی پارٹی ان کی ہے۔ رام گوپال یادو نے بھی اپنے اور اکھلیش کے اخراج کو غیر آئینی قراربتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس دینے کے آدھے گھنٹے کے اندر دونوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا، جواب کا بھی انتظار نہیں کیا گیا۔

First published: Dec 30, 2016 09:08 PM IST