உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قدم پڑنے سے ناپاک ہوگئی کیلا دیوی کی پاک سر زمین؟ ایس پی لیڈر

    بھاویش یادو کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی سمیت سنبھل ، بہجوئی چندوسی اور اسمولی کے لوگوں بالخصوص سماج وادی پارٹی کے اراکین میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ بھاویش یادو کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

    بھاویش یادو کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی سمیت سنبھل ، بہجوئی چندوسی اور اسمولی کے لوگوں بالخصوص سماج وادی پارٹی کے اراکین میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ بھاویش یادو کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

    بھاویش یادو کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی سمیت سنبھل ، بہجوئی چندوسی اور اسمولی کے لوگوں بالخصوص سماج وادی پارٹی کے اراکین میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ بھاویش یادو کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    سماج وادی پارٹی یُوو جن سبھا (yuv jan sabha )کے ریاستی جنرل سکرٹری بھاویش یادو کو ان کے ذریعے وزیر اعلٰی کے خلاف نا زیبا بیانات دینے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھاویش یادو کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی سمیت سنبھل ، بہجوئی چندوسی اور اسمولی کے لوگوں بالخصوص سماج وادی پارٹی کے اراکین میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ بھاویش یادو کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے سنبھل دورے کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین نے وزیر اعلیٰ اور موجودہ ریاستی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے انہیں کالے جھنڈے دکھانے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولس کے ذریعے انہیں اُس وقت جبراً خاموش کردیا گیاتھا ۔

    وزیر اعلیٰ کے واپس چلے جانے کے بعد ان کی تقریر اور عمل سے بدگمان و ناراض لوگوں نے بھاویش یادو کی قیادت میں ایک میٹنگ کرکے فیصلہ کیا تھا کہ اس جگہ کو گنگا جل سے پوتر یعنی صاف اور پاکیزہ کیا جائے گا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قدم پڑ گئے ہیں۔ صرف اتنا پی نہیں بلکہ بھاویش کے ذریعے یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ وزیر اعلیٰ یوگی نہیں ڈھونگی ہے اور انہوں نے صرف سماج کے انسانوں میں ہی بھید بھاؤ نہیں پھےلایا بلکہ دیوی دیوتاؤں کو بھی تعصب کا نشانہ بنایا ہے ۔

    اس لئے ایسے شخص کے ناپاک قدم پڑنے سے کیلا دیوی کی پون و پوتر دھرتی ناپاک ہوگئی ہے ۔بعد ازیں جس مقام پر وزیر اعلیٰ نے عام سبھا کو خطاب کیا تھا اس جگہ پر گنگا جل چھڑک کر اسے صاف و پوتر کیا گیا۔ پاکیزہ کرنے کے لئے منتر پڑھے گئے ،بھاویش یادو اور ان کے ہمنواؤں کے مذکورہ عوامل کے ویڈیو وائرل ہونے کے سبب پولس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بھاویش یادو کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھاویش کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی بہجوئی اور آس پاس کے لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہاہے۔

     

    لوگوں کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت نے لوگوں سے اپنی بات کہنے کا حق بھی چھین لیا ہے پولس انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بجائے سرکاری مشینری کی طرح کام کررہی ہے اور سچ سن کر سدھار کرنے کے بجائے حق و انصاف کی آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالا جارہاہے۔واضح رہے کل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمیںن کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی سنبھل اور سرسی میں عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صاف طور پر کہا تھا کہ یوگی حکومت میں پسماندہ غریب دلت مزدور کسان اور مسلمان کوئی بھی محفوظ نہیں ۔۔ جو لوگ ترنگے اور گاندھی کا اپمان کرتے ہیں انہیں اعزاز دیے جاتے ہیں اور جن لوگوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا انہیں آتنکوادی اور دیش دروہی کیا جاتا ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: