ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنبھل کے ایس پی رکن پارلیمنٹ کا متنازعہ بیان، BJP  لڑکیوں کو پکڑ۔پکڑ کر کرا رہی ہے ریپ!

Sambhal News: سنبھل (Sambhal) میں سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Shafiqur Rahman Barq) کا متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا ہے کورونا کوئی بیماری نہیں۔

  • Share this:
سنبھل کے ایس پی رکن پارلیمنٹ کا متنازعہ بیان، BJP  لڑکیوں کو پکڑ۔پکڑ کر کرا رہی ہے ریپ!
ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Shafiqur Rahman Barq) کا متنازعہ بیان

یوپی کے مرادآباد میں ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن (MP ST Hasan) کے متنازعہ بیان کے بعد اب سنبھل (Sambhal) میں سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Shafiqur Rahman Barq) کا متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا ہے کورونا کوئی بیماری نہیں۔ کورونا اگر بیماری ہوتی تو دنیا میں اس کا علاج ہوتا۔ یہ بیماری حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے عذاب الہی ہے جو کہ اللہ کے سامنے رو کر گڑ گڑا کر معافی مانگنے سے ہی ختم ہوگا۔


ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Shafiqur Rahman Barq) نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شریعت سے ہی چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے بلکہ اپنی حکومت میں لڑکیوں کو پکڑ واکر ریپ کروانے ماب لنچنگ اور تمام ظلم زیادتیاں کی ہیں جس کی وجہ سے کورونا جیسی آسمانی آفت آفت سامنے ہے۔ شفیق الرحمٰن برق نے یہ متنازعہ بیان مرادآباد میں ایس پی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن (MP ST Hasan) کے متنازعہ بیان کے بعد دیا ہے۔


مرادآباد رکن پارلیمنٹ نے بھی کورونا کو بتایا تھا آسمانی آفت

دراصل مرادآبا دمیں رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن (MP ST Hasan) نے بیان دیکر یہ کہا تھا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے سات سال کے کام میں شریعت سے اتنی چھیڑ چھاڑ کی ہے جس کی وجہ سے کورونا بیماری اور آندھی ۔ طوفان جیسے تمام آسمانی آفتیں سامنے آرہی ہیں۔ اب سنبھل میں سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن بیان بازی میں اپنا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ انہوں نے تو گزشتہ سال ہی یہ کہہ دیا تھا کورونا کوئی بیماری نہیں ہے۔ کورونا بیماری ہوتی تو دنیا میں اس کا علاج بھی ہوتا۔ یہ تو حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے عزاب الہٰی ہے جس کا خاتمہ اللہ کے سامنے روکر گڑگڑاکر اپنی غلطیوں کی معافی مانگنے اور دعا کرنے سے ہی ہو سکتا ہے۔

سرکار نے تمام ظلم زیادتیاں کرنے کی غلطی کی
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلموں کیلئے مسجدوں اور عیدگاہوں میں نماز پڑھنے اور دعا کرنے کیلئے سرکار سے مانگ بھی کی تھی لیکن حکومت نے ہماری مانگ نہیں مانی۔ ان غلطیوں کی وجہ سے آج تمام آسمانی آفتیں سامنے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ حکومت بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شریعت سے چھیر چھار کی غلطی ہی نہیں کی ہے بلکہ لڑکیوں کو پکڑواکر ریپ کروائے، ماب لنچنگ اور تمام ظلم زیادتیاں کرنے کی غلطی کی ہے۔

حکومت اور سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج تمام آسمانی آفتیں آرہی ہیں۔ ویکسین کی مخالفت کو لیکر کہا کہ وہ اور تمام اعلما اور مولی پہلے فتو دیکر ویکسین کے ٹیسٹ کو لیکر سوال اٹھا چکے ہیں۔اگر ویکسین ٹیسٹڈ ہے تو لگوانے میں کوئی گریز نہیں ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 04, 2021 12:34 PM IST