نئی دہلی۔ سیکس سی ڈی واقعہ میں پھنسے عام آدمی پارٹی کے وزیر سندیپ کمار پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے اور صفائی دی۔ سندیپ کمار نے دلت کارڈ کھیلتے ہوئے کہا کہ مجھے دلت ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کر میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سازش کے تحت پھنسایا گیا۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ مجھے دلت ہونے کی وجہ سے دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بغیر تحقیقات کے آپ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہے۔
میں نے اخلاقیات کی بنیاد پر استعفی دیا ہے۔ مجھے برخاست نہیں کیا گیا۔ میں ہر طرح کی تحقیقات کے لئے تیار ہوں، تحقیقات سے ڈرتا نہیں ہوں۔ یہ دلتوں پر حملہ ہے اور میں ایک دلت ہوں۔ یہ جانچ کا موضوع ہے۔ میں سی ڈی میں نہیں ہوں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔