دہلی الیکشن نتائج: سنجےسنگھ نےکہا- جیت گیا ہندوستان، بی جے پی کےنفرت کوشکست ملی

سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ فائل فوٹو

سنجے سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس بارے میں کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا۔ فائل فوٹو

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجےسنگھ نےکہا، دہلی کے عوام نےبتادیا ہےکہ دہلی کےدوکروڑ لوگوں کی فیملی کا بیٹا اروند کیجریوال ہے اور اسےکوئی ہرا نہیں سکتا ہے۔

  • Share this:
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات (Delhi Assembly Election) میں شاندار کارکردگی سے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ (Sanjay Singh) نےکہا، دہلی کے عوام نے بتادیا ہے کہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی فیملی کا بیٹا اروند کیجریوال ہے اور اسے کوئی ہرا نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بتادیا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ امت شاہ اور پوری کابینہ، 300 اراکین پارلیمنٹ، 5 وزرائے اعلیٰ، سارا پیسہ، طاقت اور نفرت لگا دیا، لیکن دہلی کے عوام نے اپنے بیٹے کو زبردست مینڈیٹ دلایا۔ پورے ملک کو پیغام دیاکہ کام اور موضوع کی سیاست ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اروند کیجریوال نے جو تن من دھن سے کام کیا، یہ اس کی جیت ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج سے پرجوش عام آدمی پارٹی کے لیڈران پارٹی دفتر میں۔ تصویر: اے این آئی
دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج سے پرجوش عام آدمی پارٹی کے لیڈران پارٹی دفتر میں۔ تصویر: اے این آئی


واضح رہےکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج بالکل درست ثابت ہورہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی 50 سے زائد سیٹوں پر آگےچل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی 15 سے کم سیٹوں پر جیت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس طرح سے بی جے پی کی طرف کئے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

اس سےقبل کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ رجحانات میں پچھڑنے کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری (Manoj Tiwari) نے منگل کو کہا کہ 'جو بھی نتائج آئیں گے میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ ابھی بھی امید ہے، گیپ کم ہوگا۔ واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی تقریباً 50 سیٹوں پر آگےچل رہی ہےجبکہ بی جےپی 20 سیٹوں پر آگےچل رہی ہے۔ تقریباً 10 سیٹیں ایسی ہیں، جس پر دونوں پارٹیوں کے امیدوار معمولی فرق سے آگے پیچھے ہو رہے ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published: