ہوم » نیوز » No Category

دادری سانحہ : سرتاج کو فضائیہ کا مکان الاٹ کردیا گیا

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ایئر فورس نے دادری سانحہ سے متاثرہ فضائیہ کے کارکن محمد سرتاج کو ترجیحی بنیاد پر مکان الاٹ کیا ہے لیکن اس کا دوسرا مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2015 12:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ : سرتاج کو فضائیہ کا مکان الاٹ کردیا گیا
نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ایئر فورس نے دادری سانحہ سے متاثرہ فضائیہ کے کارکن محمد سرتاج کو ترجیحی بنیاد پر مکان الاٹ کیا ہے لیکن اس کا دوسرا مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ایئر فورس نے دادری سانحہ سے متاثرہ فضائیہ کے کارکن محمد سرتاج کو ترجیحی بنیاد پر مکان الاٹ کیا ہے لیکن اس کا دوسرا مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔


محمد سرتاج ایئر فورس میں انجینئر کے عہدے پر فائز ہے اور چنئی میں تامبرم فضائیہ اسٹیشن پر تعینات ہے۔ گزشتہ 28 ستمبر کو دادری کے بساهڑا گاؤں میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ کے بعد اس کے خاندان پر مشتعل بھیڑ نے حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں اس کے والد کی موت ہو گئی تھی اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا تھا۔


فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے اس کے بعد کہا تھا کہ فوج سرتاج کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے اور اگر وہ چاہے تو اس کے خاندان کو دہلی میں مکان مختص کیا جا سکتا ہے۔


مسٹر پاریکر نے آج صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں سرتاج کویہاں فضائیہ کا مکان الاٹ کئے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرتا ہے اس لئے فضائیہ نے اسے ترجیحی بنیاد پر مکان الاٹ کیا ہے لیکن اس کا کوئی اور مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔

First published: Oct 09, 2015 12:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading