ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شکست کے بعد کانگریس میں طوفان جاری، ستیہ ورت چترویدی نے دگ وجے پر سادھا نشانہ

نئی دہلی۔ آسام سمیت چار ریاستوں میں ملی ہار پر کانگریس میں طوفان جاری ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 23, 2016 01:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شکست کے بعد کانگریس میں طوفان جاری، ستیہ ورت چترویدی نے دگ وجے پر سادھا نشانہ
نئی دہلی۔ آسام سمیت چار ریاستوں میں ملی ہار پر کانگریس میں طوفان جاری ہے۔

نئی دہلی۔ آسام سمیت چار ریاستوں میں ملی ہار پر کانگریس میں طوفان جاری ہے۔ سینئر لیڈران اب ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس بار کانگریس ترجمان ستیہ ورت چترویدی نے دگ وجے سنگھ پر نشانہ سادھا ہے۔


کانگریس کے ترجمان ستیہ ورت چترویدی نے پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے پارٹی کو سرجری کی ضرورت والے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ چترویدی نے کہا کہ 'کاسمیٹک سرجری سے کام نہیں چلے گا، پارٹی کو کارڈیک سرجری کی ضرورت ہے۔ جو لوگ سرجری کی بات کر رہے ہیں وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، ان کی وجہ سے پارٹی کا کیا حال ہے۔


بتا دیں کہ دگ وجے نے انتخابی شکست کے بعد کہا تھا کہ کانگریس کو سرجری کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ششی تھرور نے بھی کانگریس میں منتھن کی بات کہی تھی۔ اب دگوجے کے بیان پر ان کی ہی پارٹی کے سینئر لیڈر اس طرح جوابی حملے کر رہے ہیں۔

First published: May 23, 2016 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading