اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سعودی عرب کا تحفہ، ہندوستانی عازمین حج کومکہ روڈ پروجیکٹ کے تحت فراہم کی جائیں گی سہولت

    مکہ روڈ پروجیکٹ کے تحت ہندوستانی عازمین حج کو بہترسہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔

    مکہ روڈ پروجیکٹ کے تحت ہندوستانی عازمین حج کو بہترسہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔

    داکٹرسعود الساطی نےمزید کہا کہ 2030 تک ہندوستانی زایرین کی تعداد کودوگنا سے بھی زیادہ کیا جائےگا۔ فی الحال یہ سہولیات پاکستان، ملیشیا، بنگلہ دیش اورانڈونیشیا کے زائرین کوحاصل ہیں۔

    • Share this:
      ہندوستان اور سعودی عربیہ کے درمیان مکہ روڈ پہل کوہندوستان میں اگلے سال سے نافذ کرنے پربات چیت جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کےتحت عازمین حج کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان سہولیات میں امیگریشن سے متعلق لوازمات کوپورا کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس طرح سے زائرین کسٹم، پاسپورٹ اورسامان کی ساری لوازمات ہندوستان میں ہی پورا کرپائیں گےاورسعودی عرب پہنچنے پروہ بنا رکاوٹ وہ ہوٹل کےلئےروانہ ہو پائیں گے۔

      سعودی عرب کےسفیرڈاکٹرسعود بن محمد الساطی نےنیوز 18 سے خاص بات چیت کے دوران ان باتوں کی جانکاری دی۔ مکہ روڈ پروجیکٹ کے تحت فی الحال یہ سہولیات پاکستان، ملیشیا، بنگلہ دیش اورانڈونیشیا کے زائرین کوحاصل ہیں۔ ڈاکٹرسعود بن محمد الساطی نےمزید کہا اس پروگرام کے سلسلے میں حکومت ہند کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اورامید ہے کہ اگلے سال سے یہ ہندوستان میں بھی شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور ہندوستانی افسران کے درمیان پچھلے دنوں اس موضوع پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

      مکہ روڈ انیشی ایٹیو کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نےکہا کہ اس پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جانے والےعازمین کوان کے اپنے ملکوں ہی میں ہوائی اڈوں پرای ویزے جاری کئےجاتے ہیں اورسعودی عرب میں آمد سے قبل ہی ان کے داخلےاوردیگرانتظامات کوحتمی شکل دی جاتی ہےتا کہ انھیں جدہ یا مدینہ ہوائی اڈے پرکسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اوروہ بلاتاخیراوربلا رکاوٹ اپنی جائے قیام منتقل ہوسکیں۔

      شیلندروانگو کی رپورٹ
      First published: