ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سعودی شہزادے کی ہندستان آمد، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پر ٹکی ہیں پورے ملک کی نظریں

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فدائین حملے کے ضمن میں اس میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔

  • Share this:
سعودی شہزادے کی ہندستان آمد، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پر ٹکی ہیں پورے ملک کی نظریں
وزیراعظم نریندرمودی کی سعودی عرب روانگی آج ، دوروزہ دورے میں کئی معاہدوں پرہوگی دستخط

وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے درمیان بدھ کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گردی کے مسئلے پر دوطرفہ بات چیت اورسرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کے رخ پر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت پر پورے ملک کی نظریں ٹکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے منگل کی شام دہلی پہنچیں گے۔پی ایم مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بدھ کو ان کی میٹنگ ہوگی۔جس میں اہم مسئلوں پر بات چیت ہوگی۔

بتادیں کہ اس سے پہلے سعودی شہزادے ایشیائی ملکوں کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے تھے۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فدائین حملے کے ضمن میں اس میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ گروپوں کو حمایت اور بڑھاوا دینے کے مسئلے پر زور دیا جائےگا۔

ذرائع نے کہا ،’’اپریل 2016میں نریندر مودی کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہوئے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکمراں نے 14فروری کو پلوامہ میں ہندوستانی سلامتی دستوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

ذرائع نے کہا،’’پلوامہ حملے کے بعد سعودی شہزادے کا پاکستان کا دورہ ہندوستان کےلئے کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ میڈیا میں سعودی عرب کے ذریعہ کی جانے والی سرمایہ کاری کی رپورٹیں ہیں لیکن اگر وہ ہندوستان میں ایسا کرتے ہیں تو یہ صرف سرمایہ کاری ہوگی اور ہماری معیشت کوبہتر کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہوگی۔


 

 
First published: Feb 19, 2019 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading