ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستانی مرحومین عازمین کی شناخت کیلئے ان کے رشتہ دار خود مکہ جاسکتے ہیں

نئی دہلی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس بیان میں بتا یا کہ قونصل جنرل آف انڈیا جدہ، سعودی عربیہ کی اطلاع کے مطابق سعودی حکام نے بہت سے مرحو مین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں نام اور قومیت کے علاوہ دیگر تفصیلات مہیا نہیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 05, 2015 10:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستانی مرحومین عازمین کی شناخت کیلئے ان کے رشتہ دار خود مکہ جاسکتے ہیں
نئی دہلی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس بیان میں بتا یا کہ قونصل جنرل آف انڈیا جدہ، سعودی عربیہ کی اطلاع کے مطابق سعودی حکام نے بہت سے مرحو مین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں نام اور قومیت کے علاوہ دیگر تفصیلات مہیا نہیں ہیں۔

نئی دہلی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے ایک پریس بیان میں بتا یا کہ قونصل جنرل آف انڈیا جدہ، سعودی عربیہ کی اطلاع کے مطابق سعودی حکام نے بہت سے مرحو مین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں نام اور قومیت کے علاوہ دیگر تفصیلات مہیا نہیں ہیں۔



اس میں 40 نام ہندوستانی بھی ہیں، بہت سے نام بھی مکمل نہیں ہیں پھر بھی بہت سے نام ہندوستانی گم شدہ افراد کی فہرست سے میل کھاتے ہیں۔ مکہ میں موجود ہندوستانی کنٹرول روم نے ان ناموں کو حاصل کر لیا ہے ، گم شدہ افراد کے رشتہ دار مکہ میں ہندوستانی حج مشن کے کنٹرول روم جرول میں بذات خود آسکتے ہیں یا کنٹرول روم کے فون نمبر 00966125606368پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔قونصل جنرل آف انڈیا نے ان رشتہ داروں کو مردہ خانہ تک لے جانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ مزید تفصیل حاصل کرنے میں مرحومین کی تصدیق ہوسکے۔



انھوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان میں موجود عازمین حج کے رشتہ دار جو اس سلسلہ میں سعودی عرب کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اگر انہیں کسی قسم کی مدد درکار ہے تو وہ نئی دہلی میں وزارت خارجہ ، حکومت ہند کے حج ڈویزن میں مسٹر معین 0091-9858712790یا مسٹر فیضان سے0091-9211328755پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر پرویز میاں نے بتایا کہ مورخہ 5اکتوبر دوپہر 12بجے تک 14پروازوں کے ذریعہ 4740عازمین حج دہلی ایرپورٹ پہنچ چکے ہیں جن کے استقبال اورہر ممکن مدد کے لیے وہ خود تمام رضاکاران و عملہ کے ساتھ موجود رہتے ہیں اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر بھی دہلی امبارکیشن پوائنٹ پر، واپسی کی حج پروازوں کے اختتام تک 24گھنٹے کام کر ے گا۔

First published: Oct 05, 2015 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading