ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماڈرن ایجوکیشن نے سماج کو خراب کیا،مستقبل کے لئے ویدک تعلیم ضروری : ایچ آر ڈی

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکر اور ان کے ساتھی وزیر ستیہ پال سنگھ نے تعلیمی نظام میں بڑے تبدیلیوں کی تجویز کی ہے۔جاوڈیکر نے سنیچر کو کہا کہ جدید تعلیم کئی معنی میں فیل ہوئی ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے ویدک تعلیم ہی بہتر ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Apr 28, 2018 09:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ماڈرن ایجوکیشن  نے سماج کو خراب کیا،مستقبل کے لئے ویدک تعلیم ضروری : ایچ آر ڈی
جاوڈیکر اور ان کے ساتھی وزیر ستیہ پال سنگھ:فائل فوٹو

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکر اور ان کے ساتھی وزیر ستیہ پال سنگھ نے تعلیمی نظام میں بڑے تبدیلیوں کی تجویز کی ہے۔جاوڈیکر نے سنیچر کو کہا کہ جدید تعلیم کئی معنی میں فیل ہوئی ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے ویدک  تعلیم ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید تعلیمنے سماج کو بگاڑا ہےاور ویدک تعلیم سے نوجوانوں میں دیش بھکتی کا جذبہ بیدار کیا جا سکتا ہے۔


جاوڈیکر نے کہا ان کی وزارت اس سمت میں غور کر رہی ہے کہ کیسے مستقبل میں سلیبس سے بوجھل موضوعات کو ہٹاکر بچوں کو ویلیو ایجو کیشن دی جا سکتی ہے۔وہیں دوسری جانب سنگھ کہتے ہیں کہ جدید تعلیم کرائم ریٹ کو کم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔


جاوڈیکر نے نئی تعلیم پالیسی بنانے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے اور کہا کہ تین مہینے میں اس کا ڈرافٹ  تیار ہونے کا امکان ہے۔انہوننے کہا ،"ہم نئی تعلیم پالیسی پر کام مکر رہے ہیں۔ اور اس کیلئے سجھاؤمانگے گئے ہیں۔ایک مہینے میں ڈرافٹ تیار ہو جائے گا اور تین مہینے میں ہر کوئی پالیسی کو دیکھ سکے گا"۔


وہیں ریاستی وزیر تعلیم ستیہ پال سنگھ نے کہا، "مارڈن تعلیم بڑھتے جرائم اور سماج میں بگڑتے ماحلول کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔ہندستان مینہر بچے کو شروعاتی پانچ سال کیلئے گروکل بھیجا جانا چاہئے ۔صرف ویدک تعلیم سے ہی ہمارے بچوں کی ترقی اچھے سے ہو سکتی ہے۔ان میں ذہنی ڈسیپلن آ سکتا ہے۔اور ان میں دیش بھکتی کا جذبہ پیدا کیا جا سکتا ہے"۔
First published: Apr 28, 2018 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading