உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایس بی آئی صارفین ہو جائیں محتاط، جلد بند ہونے والا ہے آپ کا ڈیبٹ کارڈ!۔

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مسلسل قدم اٹھا رہا ہے۔ بینک نے اپنا پرانا اے ٹی ایم ( ڈیبٹ کارڈ) بند کرنے کا اعلان کیا ہے

    • Share this:
      اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مسلسل قدم اٹھا رہا ہے۔ بینک نے اپنا پرانا اے ٹی ایم ( ڈیبٹ کارڈ) بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میجسٹریپ( میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہے۔ ان کے بدلے میں بینک نئے دور کے چپ والے ای ایم وی کارڈ دے رہا ہے۔ بینک نے اپنے سبھی صارفین کو 31 دسمبر تک کارڈ بدلنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

      نہیں نکال پائیں گے پیسے: اگر آپ کے پاس بھی اپنے پرانے میجسٹریپ ( میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہیں تو آپ فورا بدل لیں کیونکہ پرانے کارڈ بند ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے بدلے گاہکوں کو ای ایم وی چپ والا ڈیبٹ کارڈ لینا ہو گا۔ اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2018 ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو آپ اپنے پرانے اے ٹی ایم سے کوئی بھی کام نہیں کر پائیں گے۔ کیونکہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں آپ کے کارڈ کو قبول نہیں کریں گی۔

      نئے کارڈ کے لئے آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بین کی شاخوں میں بھی جا کر آپ اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بینک نے فروری 2017 سے پرانے کارڈ بند کر دئیے ہیں۔ 31 دسمبر 2018 سے انہیں پوری طرح سے بند کیا جا رہا ہے۔
      First published: