ملک کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے ضوابط میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ ایس بی آئی نے نقدی نکالنے کی روزانہ کی حد میں بڑی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس بی آئی صارفین 31 اکتوبر سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپئے نقدی ہی اے ٹی ایم سے نکال سکیں گے۔ ابھی تک یہ حد 40 ہزار روپے تھی۔
ایس بی آئی نے شاخوں کو حکم دیا ہے کہ اے ٹی ایم لین دین میں دھوکہ دہی کی بڑھتی شکایات کو دیکھتے ہوئے اور ڈیجیٹل۔ کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے نقد رقم کی نکاسی کی حد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نقدی نکالنے کی حد میں کٹوتی تہوار کے موسم سے ٹھیک پہلے ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین پر زور دئے جانے کے باوجود نقدی کی مانگ بنی ہوئی ہے۔ کچھ تخمینوں کے مطابق، بازار میں کیش فلو نوٹ بندی سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔