ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجکوٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی راہ ہموار، سپریم کورٹ نے دی فنڈ کی منظوری

نئی دہلی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے انعقاد سے متعلق شکوک و شبہات اس وقت ختم ہو گئے جب سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو اس میچ پر ہونے والے اخراجات کیلئے 58 لاکھ 66 ہزار روپے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 08, 2016 07:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجکوٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی راہ ہموار، سپریم کورٹ نے دی فنڈ کی منظوری
گیٹی امیجیز

نئی دہلی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے انعقاد سے متعلق شکوک و شبہات اس وقت ختم ہو گئے جب سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو اس میچ پر ہونے والے اخراجات کیلئے 58 لاکھ 66 ہزار روپے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے بی سی سی آئی کے وکیل کپل سبل اور کیس میں رفیق انصاف گوپال سبرامنیم کی دلیلیں سننے کے بعد یہ رقم جاری کرنے کی منگل کو اجازت دے دی۔ تاہم بینچ نے واضح کر دیا کہ یہ رقم کسی بھی قیمت پر ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نہیں دی جائے گی۔ رقم اس میچ سے منسلک وینڈرز کو براہ راست جاری کی جائے گی۔


عدالت عظمی نے تین دسمبر تک ہونے والے دیگر تمام میچوں کے لیے بھی یہ رقم جاری کرنے کی اجازت دی۔ لیکن یہ واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے قائم لوڈھا کمیٹی اس اخراجات کی آڈٹ کرائے گی۔ بی سی سی آئی نے اس سے پہلے صبح سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لوڈھا کمیٹی فنڈ جاری کرنے پر لگائی گئی پابندی کو نہیں خارج کرتی ہے تو پہلا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑ سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے پیش وکیل کپل سبل نے کہا کہ اگر فنڈ جاری نہیں کئے جاتے ہیں تو بدھ کو ٹیسٹ نہیں کرایا جا سکے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو فنڈ جاری کرنے سے بی سی سی آئی کو منع کر دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ جب تک کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے پر اپنا رخ صاف نہیں کرتے ہیں یہ فنڈ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ لیکن دوپہر میں سماعت میں سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو میچ کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں پہلے ٹیسٹ کا انعقاد سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کر رہا ہے۔


گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کو فنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والے خصوصی پینل سے منظوری لینی ہو گی۔ لوڈھا کمیٹی کی چند اہم سفارشات پر عملدرآمد سے انکار کے بعد کمیٹی نے ایسوسی ایٹ ریاستوں کو دو خصوصی رقوم کی ادائیگی سے روک دیا تھا تاہم کمیٹی نے کہا کہ میچوں کے انعقاد سمیت دیگر امور کی انجام دہی کیلئے رقم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

First published: Nov 08, 2016 07:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading