உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کی جائیداد کی معلومات عام نہ کرنے سے متعلق درخواست نامنظور

    نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کی ملک اور بیرون ملک اثاثوں کی معلومات کو عام نہ کرنے سے متعلق درخواست کونامنظور کر دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کی ملک اور بیرون ملک اثاثوں کی معلومات کو عام نہ کرنے سے متعلق درخواست کونامنظور کر دیا۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روهٹن ایف نریمن کی بنچ نے کہا، ’’وجے مالیا، اس کی بیوی اور بچوں کی جائیداد کی معلومات بینکوں کو بے نقاب نہیں کرنے کے لئے ہمیں کوئی ٹھوس وجہ نہیں دکھائی دے رہی ہے‘‘سپریم کورٹ نے مالیا کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی معلومات مانگنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ بینکوں کے سامنے صورت حال واضح ہو سکے۔

      اس کے علاوہ بینچ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت میں بننے والے بینکوں کے کنسورشیم کو مالیہ کی ملک اور بیرون ملک موجود اثاثوں کی تفصیلی معلومات دینے کی ہدایت دی۔ مالیا نے اپنی اور اپنے خاندان کے دیگر ارکان کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ایک بند لفافے میں سپریم کورٹ کو سونپی۔ اس سے پہلے وجے مالیا نے سپریم کورٹ سے اپنے این آر آئی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے جائیداد کی معلومات بینکوں کو نہ دیے جانے کی اپیل کی تھی۔ ان کی کمپنی پر بینکوں کا 9400 کروڑ روپے کے قرض نہ لوٹانے کا الزام ہے۔

      First published: