ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ سے سومناتھ بھارتی کو پھر نہیں ملی ضمانت

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج بھی راحت نہیں ملی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 01, 2015 03:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سپریم کورٹ سے سومناتھ بھارتی کو پھر نہیں ملی ضمانت
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج بھی راحت نہیں ملی۔

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج بھی راحت نہیں ملی۔ کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ کورٹ نے سومناتھ کے وکیل گوپال سبرامنین سے کہا کہ ضمانت پر پیر کو سماعت ہوگی۔


چیف جسٹس ایچ ایل دتو نے کہا کہ ہمارے پاس ضمانت دینے کی مکمل طاقت ہے، فکر نہ کرو۔ اس پر دوسرے جج جسٹس امتاو رائے نے کہا کہ اسے گارنٹی کے طور پر مت لیجئے۔ ہمارے پاس طاقت ہے لیکن حدود بھی ہیں۔ ہم صرف معاملے کو صاف کر رہے ہیں، یہ ضمانت کی گارنٹی نہیں ہے۔


وہیں آج سماعت کے دوران سومناتھ کے وکیل نے درپردہ طور سے مرکز پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ اٹارنی جنرل ایک سادہ ضمانت کیس میں کورٹ میں آئے ہیں۔


 
First published: Oct 01, 2015 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading