ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تہاڑ میں گرمی سے پریشان سبرت رائے نے ضمانت کے لئے عدالت سے لگائی یہ گہار

نئی دہلی۔ سہارا سربراہ سبرت رائے جیل میں شدید گرمی سے پریشان ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2016 06:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تہاڑ میں گرمی سے پریشان سبرت رائے نے ضمانت کے لئے عدالت سے لگائی یہ گہار
نئی دہلی۔ سہارا سربراہ سبرت رائے جیل میں شدید گرمی سے پریشان ہیں۔

نئی دہلی۔ سہارا سربراہ سبرت رائے جیل میں شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ان کے وکیل نے کہا کہ سبرت رائے ایک اور گرمی کا موسم جیل میں نہیں گزارنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت کی شرائط کو وہ تقریبا مکمل کر چکے ہیں۔ وکیل نے ان کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ضمانت دینے کی اپیل کی۔


 سپریم کورٹ نے سہارا سے آئندہ سماعت پر مہر بند لفافے میں اپنی جائیداد کی تفصیلی فہرست پیش کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی والی جسٹس انل آر دوے اور جسٹس ارجن کمار سیکری کی تین رکنی بینچ نے کہا کہ سہارا اپنے بیرون ملک اثاثوں سمیت پوری جائیداد کی تفصیلی فہرست 11 مئی کو اگلی سماعت پر مہر بند لفافے میں پیش کرے۔


سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کے وکیل اروند دتار نے عدالت عظمی کو مطلع کیا کہ سہارا کی املا ک کی فروخت کے لئے دو ایجنسیوں ایس بی آئی کیپٹل اور ایچ ڈی ایف سی کو لگایا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید یہ عمل تین سے چار ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ سہارا کی جانب سے وکیل راجیو دھون نے سپریم کورٹ سے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو نظربند کرنے یا پیرول پر چھوڑنے کی اپیل کی۔ معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے۔

First published: Apr 27, 2016 06:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading