உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سپریم کورٹ نے شراب کے کاروباری مالیا کی چار ہزار کرڑ روپئے کی پیش کش مسترد کی

    وجے مالیا: فائل فوٹو۔

    وجے مالیا: فائل فوٹو۔

    نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آج شراب کے کاروباری وجے میں با معنی بات چیت کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم کو بھاری بھرکم رقم ادا کریں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے آج شراب کے کاروباری وجے  میں با معنی بات چیت کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم کو بھاری بھرکم رقم ادا کریں۔ ایس بی آئی کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم نے عدالت سے کہا کہ اس نے وجے مالیا کی تجویز مسترد کردی ہے جنھوں نے اسے 4000ہزار کروڑ روپئے کی پیش کش کی تھی۔ جسٹس کورئین جوزف کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے وجے مالیا سے دو ہفتوں کے اندر اپنے اثاثوں کا اعلان کرنے کو کہا ہے۔


      وجے مالیا نے بینکوں کو ستمبر کے اواخر تک یہ رقم ادا کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن وہ 2مارچ کو ملک سے باہر چلے گئے۔ 13 بینکوں کے کنسورشیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرکے انھیں بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست کی تھی ، لیکن اس سے پہلے کہ 9مارچ کو عرضی پر سماعت ہوتی مالیا لندن چلے گئے۔ کبھی ہندستان کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن کنگ فشر نے خسارے کی وجہ سے تین سال قبل اپنی پروازیں بند کردی تھیں جس کی وجہ سے قرض دہندگان ، سپلائرز اور ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہو سکی ۔


      اپنے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے کبھی ’’کنگ آف گڈ ٹائمس‘‘ کے طور پر مقبول مالیا نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ وہ ہندستان سے فرار ہوگئے ہیں۔ مالیا کے معاملے نے ایسے وقت مرکزی حیثیت اختیار کر لی جب سنٹرل بینک اور حکومت نے بینکوں کی خراب حالت کو بہتر بنانے کے لئے قرض ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

      First published: