ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داحلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں کوئی بھی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2017 06:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر عدالت میں ہی ہوگا فیصلہ : وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

نئی دہلی: مرکزی وزیر داحلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں کوئی بھی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے میں مرکزی حکومت آج سپریم کورٹ میں 15 صفحات کا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ملک میں آنے اور رہنے کو سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گيا ہے۔

حلف نامہ داخل کئے جانے کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ روہنگیا معاملے کا فیصلہ عدالت میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے ۔ عدالت عظمی میں اس معاملے پر اب آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

First published: Sep 18, 2017 06:31 PM IST