نئی دہلی۔ ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی کے خلاف احتجاج میں ادیبوں اور فلم سازوں کے ایوارڈ لوٹائے جانے کے سلسلے کے درمیان اب ایک سائنسداں نے پدم بھوشن لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سائنسداں پی ایم بھارگو کا کہنا ہے کہ جمہوریت، نظریات اور سائنس پر حملے کی مخالفت میں میں ایوارڈ واپس کر رہا ہوں۔
سینٹر فار سیلولر اینڈ مالكيولر بائیولوجی (سی سی ایم بی) کے بانی بھارگو نے کہا کہ میں مودی حکومت میں مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی فرقہ وارانہ اور علیحدگی پسند عناصر کی کوششوں کو سرپرستی دینے کی مخالفت میں استعفی دے رہا ہوں۔
پی ایم بھارگو نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں جو نظام ہے، بی جے پی کی حکومت جو آر ایس ایس کہتا ہے وہی کرتی ہے۔ آر ایس ایس ہندوتو کی لائن پر چل رہا ہے، اسی لئے میں نے ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1996 میں مجھے ذیل سنگھ سے ایوارڈ ملا تھا۔
بھارگو نے کہا کہ ایوارڈ واپسی سے ملک کی تصویر اتنی نہیں خراب ہوتی جتنی اور چیزوں سے ہوتی ہے۔ کیا جو بھاگوت صاحب کہتے ہیں اس سے ملک کی تصویر نہیں خراب ہوتی؟ انہوں نے ابھی کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ شادی ایک کانٹریکٹ ہوتی ہے جس میں عورت گھر سنبھالنے کا کام کرتی ہے۔ کیا خواتین کا صرف یہی کام ہے؟
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔