ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت نامہ بھیجے گا ہندستان

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہندستان ایس سی او کے سبھی آٹھ رکن ممالک اور چار آبزرور ممالک اور چھ دیگر بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرزکو مدعو کرے گا۔

  • Share this:
ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت نامہ بھیجے گا ہندستان
جماعت اسلامی سربراہ سراج الحق نے عمران حکومت پر طنز کیا ہے۔

نئی دہلی۔ ہندستان نے آج کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کو بھی مدعوکرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 2020کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی ہندستان کرے گا۔ یہ کانفرنس اس سال کے نصف آخر میں ہوگی ۔


وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہندستان ایس سی او کے سبھی آٹھ رکن ممالک اور چار آبزرور ممالک اور چھ دیگر بین الاقوامی ڈائیلاگ پارٹنرزکو مدعو کرے گا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں ہندستان ،چین ،روس ،قزاخستان ،کرغزستان ،پاکستان ،تاجکستان اور ازبیکستان شامل ہیں۔ ہندستان اورپاکستان 2017 میں رکن بنے تھے۔



وہیں، ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا موضوع اٹھانے کی کوشش میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چین کو عالمی عام رضامندی پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے اور مستقبل میں اس طرح کے عمل سے بچنا چاہئے۔ پاکستان نے چین کی مدد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بار بار کشمیر معاملہ کو اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن اسے کسی کی حمایت نہیں ملی۔ اس کی تازہ کوشش بھی ناکام ہو گئی کیونکہ 15 رکنی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کو لگتا ہے کہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ معاملہ ہے۔
First published: Jan 16, 2020 07:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading