உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پوری تھی تیاری، افسر بھی تھے موجود، پھر شاہین باغ میں اچانک کیوں نہیں چل پایا بلڈوزر،یہ ہے وجہ

     آج شاہین باغ کے علاقوں میں بلڈوزر کارروائی کی باری تھی، لیکن ایک خاص وجہ سے تجاوزات ہٹانے کی مہم کو ملتوی کر دیا گیا۔ حالانکہ کارپوریشن کے افسران موجود تھے اور بلڈوزر بھی پہنچ گہا تھا لیکن پولیس کی عدم موجودگی کے باعث آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری اور تغلق آباد میں انہدام  کارروائی کے بعد آج شاہین باغ کے علاقوں میں بلڈوزر کارروائی کی باری تھی، لیکن ایک خاص وجہ سے تجاوزات ہٹانے کی مہم کو ملتوی کر دیا گیا۔ حالانکہ کارپوریشن کے افسران موجود تھے اور بلڈوزر بھی پہنچ گہا تھا لیکن پولیس کی عدم موجودگی کے باعث آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (SDMC) نے جمعرات کو شاہین باغ میں آج یعنی جمعرات کو انسداد تجاوزات مہم چلانے کے لیے نئے ایکشن پلان کے تحت مسماری کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سینٹرل ڈان ایس ڈی ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجپال نے تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنے پروگرام کے بارے میں پولیس کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور ہمارے افسران، بلڈوزر بھی وہاں (شاہین باغ کے علاقے) پہنچ گئے thy، لیکن مناسب پولیس فورس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم نے آج کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

      یہ بھی پڑھیں: Lalitpur Rape Case، کس کی ذمے داری ہوگی جب حفاظت کرنے والے ہی بن جائیں درندے؟

      اطلاعات تھیں کہ 5 اور 9 مئی کو آج یعنی 5 مئی 2022 جمعرات کے روز شاہین باغ (Shaheen Bagh) میں غیر قانونی قبضہ جات کے خلاف ایک نئے منصوبے کے تحت مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس نے مناسب فورس فراہم کرنے میں ناکامی کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے آج کی کارروائی کو ملتوی کرنا پڑا۔

      کانپور کے اسلامیہ مدرسے کو غیر قانونی بتاتے ہوئے چلایا گیا بلڈوزر، روکتے رہ گئے لوگ

      ایس ڈی ایم سی نے بدھ کو شاہین باغ سمیت اپنے دائرہ اختیار میں الگ تھلگ علاقوں سے غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کو ہٹانے کے 10 روزہ ایکشن پلان کے حصے کے طور پر انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: