ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سيالداه ایکسپریس حادثہ: مسافروں کی آپ بیتی آپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دے گی

اس حادثے میں بچ جانے والوں نے کہا ہے کہ حادثے کے فورا بعد انہوں نے اپنی جان خود بچائی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 28, 2016 12:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سيالداه ایکسپریس حادثہ: مسافروں کی آپ بیتی آپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دے گی
اس حادثے میں بچ جانے والوں نے کہا ہے کہ حادثے کے فورا بعد انہوں نے اپنی جان خود بچائی۔

کانپور۔ اترپردیش میں کانپور دیہات کے رورا ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالدہ-اجمیر ایکسپریس حادثے میں بچ جانے والوں کی آپ بیتی جھنجھوڑنے والی ہے۔ اس حادثے میں بچ جانے والوں نے کہا ہے کہ حادثے کے فورا بعد انہوں نے اپنی جان خود بچائی۔ انہیں کسی کی مدد نہیں ملی۔ انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ضرور، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی زیادہ تر لوگ باہر نکل آئے تھے۔ وہاں کے دیہاتیوں نے ان کو کافی مدد پہنچائی۔


ٹرین کی ایس -2 بوگی میں سوار پربھاکر مشرا بتاتے ہیں کہ ان کی بوگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کو چھوٹی موٹی چوٹ ضرور لگی ہے، لیکن کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ انتظامیہ کے لوگوں کو پہنچنے میں تھوڑی دیر ضرور ہوئی لیکن وہ پہنچ گئے۔ اس دوران ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ ڈبے میں جتنے بھی لوگ تھے، انہوں نے بہت تعاون کیا۔ ان کی مدد کی بدولت ہی ہم آسانی سے نکل آئے۔ انتظامیہ سے کسی قسم کی مدد پر انہوں نے بتایا کہ کسی نے بھی ہماری مدد نہیں کی۔ انتظامیہ کے لوگ تاخیر سے پہنچے ہیں۔


رورا کے رہنے والے نیرج بتاتے ہیں کہ صبح وہ اٹھ کر نہانے کی تیاری کر رہے تھے، اتنے میں زور کی آواز سن کر وہ چونک گئے۔ اس کے فورا بعد ان کے ایک دوست کا فون آیا، جس نے بتایا کہ آپ کے رورا میں حادثہ ہو گیا۔ اس کے بعد میں فورا مدد کے لئے موقع پر پہنچ گیا۔ نیرج بتاتے ہیں کہ جب وہ یہاں پہنچے تو چاروں طرف افرا تفری کا ماحول تھا۔ ڈبے چاروں طرف بکھرے ہوئے تھے۔ لوگ اپنے آپ کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ نیرج کے مطابق، پولیس محکمہ کا کوئی شخص انہیں نہیں دکھا۔ انہوں نے خود تین افراد کو زندہ بچا لیا اور ایک لاش کو بھی نکالا۔


غور طلب ہے کہ کانپور دیہات کے رورا اسٹیشن کے قریب بدھ کی صبح سیالدہ-اجمیر ایکسپریس حادثہ کا شکار ہو کر تباہ ہو گئی۔ اس ٹرین کے 15 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں 63 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 23 افراد کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

یہ ٹرین (نمبر 12987) سیالدہ سے اجمیر جا رہی تھی۔ صبح 5.30 بجے کے قریب جب یہ ٹرین بدھ کی صبح کانپور کے رورا ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک اس کے 15 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
First published: Dec 28, 2016 12:47 PM IST