نئی دہلی۔ مارکیٹ ریگولیٹر، سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے آج سپریم کورٹ میں تجارتی ادارے سہارا کے خلاف توہین کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ادارے پر الزام ہے کہ اس نے ایم بی ویلی پروجیکٹ کی نیلامی میں رکاوٹ کھڑی کی ہے۔
عدالت عظمی کی ایک بنچ سہارا سیبی مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ بینچ کی قیادت چیف جسٹس دیپک مشرا کررہے ہیں۔
سیبی نے عدالت عظمی سے کہا تھا کہ سہارا نے تمام سرمایہ کاروں کو ان کے پیسے نہیں لوٹائے ۔ سہارا کا کہنا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو 75 فی صد سے زیادہ پیسے لوٹا چکا ہے۔
ماضی قریب میں اس ادارے نے سبرت رائے سہارا کی ضمانت کے لئے پیسے اکٹھا کرنے کی ایک سےزیادہ کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔ ادارے نے بیرو ن ہند ہوٹلوں بشمول پلازہ (نیویارک) گروزوینر ہاؤس (لندن) کو بیچ کر رقم اکھٹی کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت عظمی نے پچھلے مہینے کی گیارہ تاریخ کو ایم بی ویلی پروجیکٹ کی نیلامی پر حکم موقوفی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔