ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہشت گرد تنظیم جیش کے نشانے پر پوری دہلی، سلامتی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مشہور اور بڑے لیڈران، ریلوے لائن، تیل کے ڈپو اور رائٹ ونگ سے جڑے لوگ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں

  • Share this:
دہشت گرد تنظیم جیش کے نشانے پر پوری دہلی، سلامتی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ
دہشت گرد تنظیم جیش کے نشانے پر پوری دہلی، سلامتی ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

ہندوستانی سلامتی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کر کے بتایا ہے کہ ہندوستان میں دہشت گرد تنظیم بڑا حملہ کرنے کی فراق میں ہے۔ اس الرٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپ اب جموں وکشمیر کے علاوہ ملک کے اہم ترین مقامات پر بھی حملہ کر سکتا ہے۔ جیش محمد اور بقیہ پکڑے گئے دہشت گردوں سے پوچھ گچھ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔


الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مشہور اور بڑے لیڈران، ریلوے لائن، تیل کے ڈپو اور رائٹ ونگ سے جڑے لوگ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج اور پولیس کے وہ افسران جنہوں نے دہشت گردی یا پھر خالصتان تحریک کے دوران دہشت گردوں کی دھر پکڑ کی تھی وہ بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔


الرٹ میں سبھی ریاستوں کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پرانے دہشت گردانہ معاملات میں ملوث جیش، لشکر، انڈین مجاہدین اور اس طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے پکڑے گئے دہشت گردوں پر نظر رکھی جائے۔


الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کے 29 اہم ترین مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس میں انڈیا گیٹ، سینا بھون، راشٹرپتی بھون، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، سروجنی نگر بازار، چاندنی چوک، پالیکا بازار، لوٹس ٹیمپل، لال قلعہ، دہلی ہوائی اڈے کا پارکنگ ایریا، دہلی ریلوے اسٹیشن، دہلی یونیورسٹی، ایمس، مال، سنیما ہال، ڈیفینس کالج، اکشردھام مندر، یہاں تک کہ دلی میٹرو بھی دہشت گرد تنظیموں کے نشانہ پر ہے۔
First published: Mar 01, 2019 11:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading