ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شک کے گھیرے میں سدھارتھ نگر کے نئے دولت مند افراد ، سیکورٹی ایجنسیاں کرے گی شناخت ، پتہ لگائے گی ذرائع آمدنی

نیپال کی سرحد پر واقع اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں سیکورٹی ایجنسیاں نئے امیر وں کی شناخت کرکے ان کی جائیداد کے ذرائع معلوم کریں گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 24, 2017 07:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شک کے گھیرے میں سدھارتھ نگر کے نئے دولت مند افراد ، سیکورٹی ایجنسیاں کرے گی شناخت ، پتہ لگائے گی ذرائع آمدنی
نیپال کی سرحد پر واقع اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں سیکورٹی ایجنسیاں نئے امیر وں کی شناخت کرکے ان کی جائیداد کے ذرائع معلوم کریں گی ۔

سدھارتھ نگر: نیپال کی سرحد پر واقع اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں سیکورٹی ایجنسیاں نئے امیر وں کی شناخت کرکے ان کی جائیداد کے ذرائع معلوم کریں گی ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی پڑوسی ملک نیپال میں تیزی سے اپنی جڑیں پھیلا رہی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو شک ہے کہ آئی ایس آئی کے قریب ہونے سے، کچھ دنوں کے اندر ناپسندیدہ عناصر کافی اثاثے جمع کر چکے ہیں۔ سیکورٹی اداروں نے ان امیروں کی شناخت کے لئے مہم چلائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی کاروبار کیے بغیر جو لوگ نئے نئے امیر بنے ہیں وہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے خاص نشانے پر ہوں گے ۔ ایسے نئے دولت مندوں کی شناخت ہونے کے بعد ان کی جائدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے گی اور اس کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

First published: Sep 24, 2017 07:53 PM IST