کشمیر: دہشت گرد ذاکر موسی کو سکیورٹی فورسز نے گھیرا، مقامی لوگوں کی جانب سے پتھراؤ کی خبر
سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی کشمیر یونٹ کے سربراہ دہشت گردذاکر موسی کا محاصرہ کر لیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 11, 2017 09:03 PM IST

سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی کشمیر یونٹ کے سربراہ دہشت گردذاکر موسی کا محاصرہ کر لیا ہے۔
سری نگر : سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی کشمیر یونٹ کے سربراہ دہشت گردذاکر موسی کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موسی کا ترال کے جنگلوں میں محاصرہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے محاصرے کے بعد موسی پوشیدہ ہوگیا ہے۔فوج اور نیم فوجی دستوں نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے موسی کے گاؤں نورپورا کا محاصرہ کیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے گاؤں کو گھیرنے کے بعد ان پر مظاہرین نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ ذاکر موسی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہے۔