ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے نیپال سرحد پر چوکسی میں اضافہ

ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے اتر پردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحقہ 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 08, 2017 12:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے نیپال سرحد پر چوکسی میں اضافہ
ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے اتر پردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحقہ 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔

سدھارتھ نگر: جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی گرفتاری کے لئے اتر پردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحقہ 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہریانہ کی اے ٹی ایس سے ہنی پریت کے نیپال فرار ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد نیپال کی طرف جانے والی سبھی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات سشتر سیما بل اور پولیس کے سبھی تھانوں اور چوکیوں میں ہنی پریت کی تصویر لگائی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنی پریت کو ملک سے فرارہونے سے روکنے کے لئے ہریانہ پولیس نے پہلے ہی لک آؤٹ نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

First published: Sep 08, 2017 12:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading