مظفرنگر : اترپردیش میں مظفرنگر فسادات کی آج چوتھی برسی کے موقع پر پولس انتظامیہ نے سکیورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شہر کے حساس علاقوں کے ساتھ ہی قومی شاہراہ پر بھی سخت چیکنگ اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ احتیاطی طورپر شہر میں پولس فورس بھی تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے 27 اگست 2013 کو كوال گاؤں میں چھیڑ خانی کے ایک واقعہ میں سچن، گورو اور شاہنواز کی موت کے بعد فرقہ وارانہ ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد سات ستمبر کو ضلع میں فسادات شروع ہوئے تھے، جن میں تقریبا 65 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔