உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کے خلاف ملک سے غداری کامقدمہ قائم کرنےکی عرضی دائر

    کانپور۔ اترپردیش میں کانپور کی ایک عدالت میں بالی و وڈ اداکار عامر خان کے خلاف ملک سے غداری کرنے کے سلسلے میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

    کانپور۔ اترپردیش میں کانپور کی ایک عدالت میں بالی و وڈ اداکار عامر خان کے خلاف ملک سے غداری کرنے کے سلسلے میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کانپور۔ اترپردیش میں کانپور کی ایک عدالت میں بالی و وڈ اداکار عامر خان کے خلاف ملک سے غداری کرنے کے سلسلے میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اودھ پرکاش نارائن کی عدالت میں آج ایڈووکیٹ منوج دکشت نے عامر کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔


      ایڈووکیٹ کا الزام ہے کہ بالی وڈ اسٹار نے ملک میں سیکورٹی کے خطرے کو لے کر متنازعہ بیان دے کر سماجی تانہ بانہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ جرم غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے اس عرضی پر یکم دسمبر کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔


      واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحافت کے میدان میں شاندار کام کے لئے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ تقسیم پروگرام میں بالی وڈ اداکار عامر خان نے ملک میں عدم تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے انہیں ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ عامر کے ’عدم برداشت‘ اور عدم رواداری پر دیے گئے بیان پر خاصی تنقید ہو رہی ہے تاہم، سیاست اور بالی وڈ دنیا کی کچھ شخصیات نے عامر کے بیان سے اتفاق کیا ہے۔

      First published: