ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ظفر الاسلام خان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز بیان کے سلسلے میں دہلی پولس نے ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 02, 2020 04:04 PM IST
  • Share this:
دہلی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ظفر الاسلام خان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج
دہلی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ظفر الاسلام خان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج

نئی دہلی۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے سوشل میڈیا پر مبینہ اشتعال انگیز بیان کے سلسلے میں دہلی پولس نے ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خان نے یو این آئی سے ہفتہ کے روز بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولس کی طرف سے ان کے پاس کسی طرح کی کوئی جانکاری نہیں اس لئے فی الحال اس پر رائے زنی کرنا مناسب نہیں ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ایک متنازع رائے زنی پر جمعہ کو معافی مانگ لی تھی۔ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک جب ایک ایمرجنسی کا سامنا کررہا ہے تو اس وقت ان کی جانب سے کیا گیا ایک ٹوئٹ ’غلط وقت پر‘ تھا اور ’غیرحساس‘ تھا۔ میں سبھی لوگوں سے معافی طلب کرتا ہوں جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ظفرالاسلام خان کے معاملے میں دہلی پولس کی سائبر سیل جانچ کررہی ہے۔ ان کے خلاف جنوبی دہلی کے ایک شخص نے شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اشتعال انگیز پوسٹ لکھا ہے جس سے سماج میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔



واضح رہے کہ ظفرالاسلام خان نے 28 اپریل کے اپنے ٹوئٹ میں کویت کا ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا رہنے کے سلسلے میں شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میڈیا کے ایک گروپ نے ان کے ٹوئٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ انہوں نے اس معاملے میں ایک چینل کو قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے۔ اس سے پہلے دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بڈھوری نے وزیراعلی اروند کیجریوال سے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفرالاسلام خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بڈھوری نے کہا تھا کہ آئینی عہدہ پر رہ کر ملک کے خلاف بولنے والے کو ایک لمحہ بھی اپنے عہدے پر قائم رہنے کا حق نہیں اور انہیں فوری طور سے عہدہ سے ہٹادینا چاہئے۔
First published: May 02, 2020 04:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading