ملک سے غداری قانون: آئینی جواز پر7 ججوں کی بنچ کر سکتی ہے سماعت، Supreme Court کر رہا ہے غور وخوض
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ 7 ججوں کی بنچ کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اس پر آئندہ ہفتے فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس قانون کی درستگی کو دو الگ الگ درخواستوں کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔
نئی دہلی. سپریم کورٹ Supreme Court نے کہا ہے کہ ملک سے غداری قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت بڑی بنچ کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ 7 ججوں کی بنچ کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اس پر آئندہ ہفتے فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس قانون کی درستگی کو دو الگ الگ درخواستوں کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا ہے کہ وہ پیر کی صبح تک اپنا جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 10 مئی کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ ملک سے غداری قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ایسے میں انہوں نے عدالت سے جلد رہنما خطوط بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، 'ہنومان چالیسہ پڑھنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایسے میں سپریم کورٹ کو جلد ہی اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔‘‘ کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ملک سے غداری قانون کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں جانا چاہیے۔ بلکہ اس پر گائیڈ لائنز کی ضرورت ہے۔ اٹارنی جنرل نے بنچ سے کہا کہ 'آپ نے دیکھا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں میں کسی کو حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ہنومان چالیسہ پڑھا جائے۔ اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران 27 اپریل کو بنچ نے مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن آج کی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے مرکز کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا۔ ایسے میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں نوٹس صرف 9 ماہ قبل جاری کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مختلف بنچوں سے دیگر درخواستیں بھی ایک ساتھ لائی گئیں۔ لیکن اس وقت بھی جواب داخل نہیں کیا گیا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔