تڑپتی ماں کو بچانے کیلئے منہ سے آکسیجن دینے لگی بیٹی ، جذباتی ویڈیو دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو
Behraich News: بہرائچ میڈیکل کالج سے ایک جذباتی کردینے والا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ یہاں آکسیجن کے بغیر تڑپ رہی اپنی ماں کو اس کی بیٹی منہ سے سانس دیتی نظر آرہی ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 02, 2021 10:38 PM IST
تڑپتی ماں کو بچانے کیلئے منہ سے آکسیجن دینے لگی بیٹی ، جذباتی ویڈیو دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو ۔ (Photo: Video Grab)
بہرائچ : اترپردیش میں کورونا وائرس اپنی پوری رفتار پر ہے ۔ ریاست کے زیادہ تر ضلع اس کی زد میں ہیں ۔ کئی جگہ سے اموات اور عدم انتظامات کی سبھی خبریں آرہی ہیں ۔ لوگ آکسیجن کیلئے در بہ در بھٹک رہے ہیں ۔ حالات یہ ہیں کہ سرکار اضلاع میں آکسیجن پہنچانے کے سبھی دعوے کررہی ہے ، لیکن زمین پر حالات انتہائی بھیانک شکل اختیار کرتے جارہے ہیں ۔
اس درمیان بہرائچ میڈیکل کالج سے ایک جذباتی کردینے والا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ یہاں آکسیجن کے بغیر تڑپ رہی اپنی ماں کو اس کی بیٹی منہ سے سانس دیتی نظر آرہی ہیں ۔
بہرائچ کے میڈیکل کالج میں گھنٹوں تڑپتی رہی ماں کو آکسیجن جب نہیں ملا تو پریشان بیٹی نے منہ سے سانس دے کر آکسیجن پہنچانے کی کوشش کی ۔ ماں کو منہ سے سانس دیتی بیٹی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔










