مراد آباد: اترپردیش کے مرادآباد (Moradabad) میں فحش حرکتیں کرنے والے کی مخالفت کرنے پر نابالغ لڑکی (minor girl) کی شخص نے جم کر پٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچا دی ہے۔ تھانہ مجھولا کے علاقے کا یہ واقعہ ہے۔ نابالغ بچی کو لات اور گھونسوں سے زمین پر پٹک پٹک کر مارا گیا۔
نابالغ کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ نوجوان نابالغ کوبے دردی سے پیٹ رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نابالغ نے اس نوجوان کے خلاف نازیبا حرکتوں کی مخالفت کی تھی۔ اس سلسلے میں نابالغ کے والد کی شکایت پر پولیس نے صرفایف آئی آر درج کرکے چلتا کر دیا تھا۔
اب اس پٹائی کا سی سی ٹی وی فوٹیج CCTV camera footage وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد پولیس کی فضیحت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈٰا پر پٹائی کے سی سی ٹی وی تصویروں کے ساتھ شکایت کی گئی تو اب معاملے میں پولیس حرکت میں آئی ہے۔
بے رحمی سے پیٹا اور اسکوٹر سے ہو گیا فرار۔۔۔ پولیس نے نابالغ کے والد کو بلاکر دوسری تحریر لکھوائی ہے۔ وہیں واقعے کے بعد سے ہی ملزم فرار ہو گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔