ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت یافتہ متنازع سوامی اوم کو کرائم برانچ نے کیاگرفتار

خود کو سنیاسی کہنے والے اور گزشتہ دنوں مہرولی میں ایک پروگرام میں بری طرح پیٹ کر باہر نکالے جانے والے متنازعہ اوم سوامی کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج شام یمناپار کے بھجن پورا علاقے سے گرفتار کر لیا

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2017 11:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت یافتہ متنازع سوامی اوم کو کرائم برانچ نے کیاگرفتار
خود کو سنیاسی کہنے والے اور گزشتہ دنوں مہرولی میں ایک پروگرام میں بری طرح پیٹ کر باہر نکالے جانے والے متنازعہ اوم سوامی کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج شام یمناپار کے بھجن پورا علاقے سے گرفتار کر لیا

نئی دہلی: خود کو سنیاسی کہنے والے اور گزشتہ دنوں مہرولی میں ایک پروگرام میں بری طرح پیٹ کر باہر نکالے جانے والے متنازعہ  سوامی اوم کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج شام یمناپار کے بھجن پورا علاقے سے گرفتار کر لیا۔

سوامی سداچاری عرف اوم سوامی کو کرائم بررانچ کی انٹراسٹیٹ یونٹ نے گرفتار کیا ہے۔ اب تک اس کی گرفتاری کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس متنازعہ سوامی کو جنوری میں ٹی وی ریلٹی شو بگ باس میں اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں شو سے باہر کر دیا گیا تھا۔

First published: Aug 09, 2017 11:40 PM IST