الہ آباد۔ ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ رجحان اور مسلمانوں میں پائے جانے والے خوف نے بائیں بازو کی تنظیموں کو تشویش میں ڈال دیا ہے ۔ الہ آباد میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی مختلف سماجی اور ثقافتی تنظیموں کا دو روزہ قومی کونشن منعقد کیا گیا ۔ اس کنونشن میں شامل ممتاز دانشوروں نے ملک کی موجودہ سماجی اور سیاسی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔الہ آباد میں منعقد ہونے والے بائیں بازو کی تنظیموں کے قومی کنونشن میں اقلیتوں کی موجودہ صورت حال پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔ جلسے میں مسلمانوں کے اندر بڑھتے عدم تحفظ کے احساس پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ جلسے میں شامل مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس وقت ملک کے مسلمانوں کے اندر دانستہ طور سے خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ۔
جلسے میں شر کت کرنے والے مقررین نے مودی حکومت اور آرایس ایس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مقررین کا الزام تھا کہ مرکزی حکومت مسلم مخالف منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ وہیں، جلسے میں شامل بعض افراد کا کہنا تھا کہ بایئں بازو سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں عوام میں اپنا اثر کھوتی جا رہی ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔