ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی کا چھلکا درد، بولیں۔ پارٹی میں ہو رہا ہے بھید بھاؤ، وزیر اعظم مودی کے منچ پر جانے سے بھی روکا

پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شاذیہ علمی نے میسیج کر کے دلی میں ہونے والے اجلاسوں میں ریاستی پارٹی قیادت پر بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:
دہلی: بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی کا چھلکا درد، بولیں۔ پارٹی میں ہو رہا ہے بھید بھاؤ، وزیر اعظم مودی کے منچ پر جانے سے بھی روکا
شاذیہ علمی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی اکائی کی نائب صدر شاذیہ علمی کا ایک واٹس ایپ پیغام لیک ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ریاستی اکائی کے لیڈروں کے ذریعہ بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شاذیہ علمی نے میسیج کر کے دلی میں ہونے والے اجلاسوں میں ریاستی پارٹی قیادت پر بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام لیلا میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھی انہیں آل۔ ایکسس پاس نہیں دیا گیا۔ اس کی وجہ سے وہ وزیر اعظم مودی کے منچ پر نہیں جا سکیں۔ وہیں، پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو یہ پاس دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار ( 22 دسمبر 2019) کو رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔


مذہبی بنیاد پر بھید بھاؤ سے انکار


شاذیہ علمی نے مذہبی بنیاد پر بھید بھاؤ کئے جانے کی بات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ میں واضح طور پر یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اسے مذہبی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ یہ ریاستی قیادت سے جڑی سیاست ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی کی رام لیلا میدان میں ہوئی ریلی کے دوران شاذیہ علمی کو میڈیا اہلکاروں کے ساتھ بیٹھنا پڑا جبکہ دہلی اکائی کے دیگر رہنماؤں کو وزیر اعظم کے منچ پر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔


دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری: فائل فوٹو


شاذیہ علمی نے کہا ’’ میں اس معاملہ کو میڈیا کے ذریعہ کبھی کہنا نہیں چاہتی تھی لیکن پارٹی کے داخلی واٹس ایپ گروپ سے کسی نے اسے لیک کر دیا۔ مرکزی قیادت نے اس مسئلہ کا نوٹس لیا ہے‘‘۔

شاذیہ علمی نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ سیاست کی شروعات کی تھی۔ سال 2015 میں انہوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔ سال 2017 میں منوج تیواری کو دہلی بی جے پی کا صدر بنا دیا گیا اور شاذیہ علمی کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا۔
First published: Dec 25, 2019 04:57 PM IST