உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہم خبر: سی پی آئی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی انتقال کر گئے

    سی پی آئی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی: فائل فوٹو: فوٹو یو این آئی۔

    سی پی آئی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی: فائل فوٹو: فوٹو یو این آئی۔

    شمیم فیضی سی پی آئی کے قومی سکریٹری تھے اور وہ پارٹی کے ترجمان اخبار نیو ایج کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا جمعہ کو یہاں انتقال ہو گیا ۔ وہ 73 سال کے تھے۔ فیضی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں ۔
      مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے فیضی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا ۔ انہوں نے جمعہ کو رات سوا 11 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی ۔
      شمیم  فیضی سی پی آئی کے قومی سکریٹری تھے اور وہ پارٹی کے ترجمان اخبار نیو ایج کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی، اتل انجان اور دنیش نے شمیم  فیضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے شمیم فیضی نے بائیں بازوں تحریکوں میں اہم کردار نبھایا تھا اور ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔
      First published: