ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نہیں رہے سینئر صحافی نیلابھ مشر، راہل گاندھی کا رنج و غم کا اظہار

نئی دہلی۔ سینئر صحافی اور نیشنل ہیرالڈ گروپ کے ایڈیٹر نیلابھ مشر کا آج چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 57برس کے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2018 11:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نہیں رہے سینئر صحافی نیلابھ مشر، راہل گاندھی کا رنج و غم کا اظہار
آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے تھے۔

نئی دہلی۔ سینئر صحافی اور نیشنل ہیرالڈ گروپ کے ایڈیٹر نیلابھ مشر کا آج چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 57برس کے تھے۔ آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے تھے۔ پہلے وہ دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے انہیں چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے صبح ساڑھے سات بجے آخری سانس لی۔  مشر کے کنبہ میں بیوی کویتا سریواستو ہیں جو معروف انسانی حقوق کارکن ہیں۔


16جون 1960کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے مسٹر مشر نے پٹنہ کالج سے بی اے (انگلش آنرس) کے بعد دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 84میں نوبھارت ٹائمس سے صحافت کا آغاز کیا تھا اور پٹنہ اور جے پور ایڈیشن میں کام کرنے کے بعد ایناڈو گروپ سے منسلک ہوگئے۔


آوٹ لک ہندی کی اشاعت پر وہ دہلی آ گئے اور بعد میں اس کے ایڈیٹر بنے۔ اس کے بعد وہ نیشنل ہیرالڈ اخبار گروپ کے ایڈیٹر ان چیف مقرر ہوئے۔ وہ ہندی اور انگریزی دونوں میں لکھتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندی میں اہم تنقید بھی تحریر کیں۔ وہ ملک میں انسانی حقوق تحریک اور کئی سماجی تحریکوں سے بھی وابستہ تھے۔ ادب اور ثقافت میں ان کی گہری دلچسپی تھی۔

 کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے نیلابھ مشر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر معروف صحافی اور آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایڈیٹروں کے ایڈیٹر اور ہمت کے ساتھ سچائی کا سامنے کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نیلابھ مشر کا آج صبح افسوسناک انتقال ہوگیا۔ ان کے کنبہ، دوستوں ، ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔

First published: Feb 24, 2018 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading