உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم پر تبصرہ کرنے کے بعد معطل کئے گئے منی شنکرایئر کی کانگریس سے معطلی منسوخ

    کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر: فائل فوٹو

    کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر: فائل فوٹو

    ڈسپلن کمیٹی کی سفارش پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے سینئر لیڈر کی معطلی منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کے صدرراہل گاندھی نےسینئر لیڈرمنی شنکرایئر کا پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطلی منسوخ کردی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک گہلوت نےبیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

      انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے منی شنکرایئر کی معطلی منسوخ کرنے کی پارٹی کی انتظامی کمیٹی کی سفارش کو منظوری دے دی۔ انہوں نے بتایا راہل گاندھی نے ڈسپلن کمیٹی کی سفارش پر معطلی منسوخ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

      واضح رہے کہ منی شنکرایئرکوکانگریس نے تقریباً 9 ماہ قبل گجرات الیکشن کے دوران وزیراعظم نریندرمودی کو'نیچ قسم کا آدمی' کہنے کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ اسے بی جے پی نے انتخابی جلسوں میں خوب زوروشور سے بڑھایا تھا، جس کے بعد راہل گاندھی کو یہ کارروائی کرنی پڑی تھی۔

       
      First published: