ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیرر فنڈنگ کیس : علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

حوالہ کے الزام میں گرفتار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2017 05:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیرر فنڈنگ کیس : علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
file photo

نئی دہلی : حوالہ کے الزام میں گرفتار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو آج پٹیالہ ہاؤس عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ شاہ کی چھ دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل مکمل ہونے کے بعد انہیں ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ نے ملزم سے آگے اور پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں رکھنے کی درخواست نہیں کی اس کے بعد شاہ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

علیحدگی پسند رہنما کو 2005 کے ایک حوالہ کیس میں 25 جولائی کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ کو کشمیر سے دہلی لایا گیا تھا اور عدالت نے پہلے سات دن کے لئے ڈائریکٹوریٹ کی ریمانڈ پر بھیجا تھا۔ یہ مدت پہلے ایک دن اور پھر چھ دن بڑھائی گئی تھی۔

First published: Aug 09, 2017 05:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading