اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تیلگودیشم پارٹی کو زبردست جھٹکا، بی جے پی میں شامل ہوئے 4 اراکین پارلیمنٹ

    بی جے پی میں شامل ہوئے ٹی ڈی پی کے چاراراکین اسمبلی۔

    بی جے پی میں شامل ہوئے ٹی ڈی پی کے چاراراکین اسمبلی۔

    واضح رہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں ٹی ڈی پی کے 6 اراکین پارلیمنٹ ہیں، جن میں سے چارنے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے نائب صدرجمہوریہ کو خط دیا ہے۔

    • Share this:
      آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے لئے سب ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ ان دنوں بیرون ملک میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں، وہیں گھرمیں ان کی پارٹی کے چاررکن پارلیمنٹ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

      ٹی ڈی پی کے چاررکن پارلیمنٹ کو نائب صدروینکیا نائیڈو سے ملنے پہنچے، اس دوران بی جے پی کے کارگزارصدر جے پی نڈا بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ چاروں نے نائب صدرکو ایک خط سونپا، جس میں انہیں بی جے پی میں شامل کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چاروں کو قانونی طورپربی جے پی میں شامل کرا لیا گیا۔ اس دوران جے پی نڈا وہاں موجود رہے۔

      واضح رہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں ٹی ڈی پی کے 6 اراکین پارلیمنٹ ہیں، جن میں سے چارنے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے نائب صدرجمہوریہ کو خط دیا ہے اوروہ باضابطہ طورپربی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

      tdp mps

      بی جے پی میں شامل ہونے والے چاروں رکن پارلیمنٹ وائے ایس چودھری، وزیراعلیٰ رمیش، ٹی جی وینکٹیش اورموہن راو ہیں۔  واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ کئی اہم بل منظورکرانے کے لئے پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے۔
      First published: