ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ان سات اساتذہ کو دیا جائے گا یوپی اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ

اترپردیش کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ کے لئے ناموں کا انتخاب کر لیا ہے۔ سال 2015۔16 کے لئے 7 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 25, 2016 12:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ان سات اساتذہ کو دیا جائے گا یوپی اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ
اترپردیش کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ کے لئے ناموں کا انتخاب کر لیا ہے۔ سال 2015۔16 کے لئے 7 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

لکھنؤ : اترپردیش کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ کے لئے ناموں کا انتخاب کر لیا ہے۔ سال 2015۔16 کے لئے 7 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں لکھنؤ کے اکبر نگر علاقہ میں واقع ارم ماڈل اسکول کی پرنسپل افروز جہاں ، الٰہ آباد ضلع کے لال گوپال گنج کے مدرسہ حبیبیہ کے پرنسپل معیظ اللہ ، بریلی ضلع کے مدرسہ منظرالاسلام کے استاد محمد اعجاز انجم ، امروہہ ضلع کے مدرسہ سیدالمدارس کے استاد سید امداد حیدر، میرٹھ ضلع کے عربک کالج کے استاد مولانا محمد اظہارالحق، امیٹھی ضلع کے دارالعلوم غوثیہ کے ٹیچر رجب علی خان اور مئو ضلع کے مدرسہ بحرالعلوم کے ٹیچر صلاح الدین کے نام شامل ہیں۔

ان اساتذہ کو حکومت کی جانب سے 10 ہزار روپے کا انعام، مومینٹو اور شال دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یوپی روڈویز کی بسوں میں 4000 کلومیٹر مفت سفر کی سہولت بھی دی جائے گی۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر فیض الرحمٰن کے مطابق اس ایوارڈ کا مقصد مدرسہ کے اساتذہ میں تعلیمی و تدریسی جذبے کو فروغ دینا ہے۔ سبھی منتخب اساتذہ کو ایک خاص تقریب میں یہ ایوارڈ دئے جائیں گے۔

First published: Aug 25, 2016 12:41 PM IST