ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شب برات: آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے، ہے یہ جلوہ نما آج کی رات ہے

شب برات: آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے، ہے یہ جلو نما آج کی رات ہے۔ مانگ لو مانگ لو چشم تر مانگ لو، مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے۔

  • Share this:
شب  برات: آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے، ہے یہ جلوہ نما آج کی رات ہے
شب برات

آ ج یعنی سنیچر کو ریاست کی تین خطوں میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ  شب برات منائی جارہی ہے ۔ مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام ہورہا ہے۔اس دوران لاکھوں فرزندان توحیدگنا ہو ں کی بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت اور عا فیت کی دعائیں مانگتے ہیں۔ خیال رہے کہ ماہِ شعبانِ المعظم کی پندرہویں شب کو شبِ برات کہا جاتا ہے۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق شعبان المعظم آٹھواں مہینہ ہے، جو رجب المرجب اور رمضان المبارک کے درمیان واقع ہوتا ہے۔ احادیث کی روشنی میں بلا شبہ یہ ماہ بہت سی فضیلتوں کا حامل ہے، چناں چہ رمضان کے بعد آپ صلی الله علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھتے تھے۔

First published: Apr 20, 2019 11:40 PM IST