ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

زاری ہار ترال کی رہنے والی دسویں جماعت کی طالبہ شبینہ اختر موسیق میں کما رہی ہیں اپنا نام 

آپ کو بتادیں کہ شبینہ گجری ، پہاڑی، اور کشمیری میں گانے گا رہی ہیں جن کی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شبینہ اختر ابھی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی موسقی کا شوق تھا اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ موسیقی میں پی جی کرنا چاہتی ہیں۔ شبینہ کو حال ہی میں ہماچل پردیش میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • Share this:
زاری ہار ترال کی رہنے والی دسویں جماعت کی طالبہ شبینہ اختر موسیق میں کما رہی ہیں اپنا نام 
شبینہ گجری ، پہاڑی، اور کشمیری میں گانے گا رہی ہیں جن کی کافی سراہنا کی جارہی ہے

زاری ہار ترال سے تعلق رکھنے والی شبینہ اختر گجر موسیقی میں اپنے نرالے انداز میں نغمہ سرائی میں اپنی پہچھان بنانے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ جہاں وادی کشمیر میں شہری اور دہی علاقوں میں موسیقی کے میدان میں مختلف ہنر مند فنکار نظر آتے ہیں۔ وہیں پہاڑی علاقوں میں موسیقی کے میدان میں فنکار اس طرح لوگوں کے سامنے ںطر نہیں آتے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیام پذیر گجر بستی کے ہنر مند فنکار بھی اب دنیا کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں میں زاری ہار ترال کی رہنے والی شبینہ اختر بھی گوجری موسیقی میں اپنی پہچان دنیا کے سامنے پیش کررہی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ شبینہ گجری ، پہاڑی، اور کشمیری میں گانے گا رہی ہیں جن کی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شبینہ اختر ابھی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی موسقی کا شوق تھا اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ موسیقی میں پی جی کرنا چاہتی ہیں۔ شبینہ کو حال ہی میں ہماچل پردیش میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔



وہیں گورمنٹ اسکولوں اور کالجوں میں بھی شبینہ اختر کلچرل پروگراموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ وادی کشمیر میں رہنے والے گجر طبقے کے لوگ اگرچہ موسیقی کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ وہیں بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اس کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی اب موسیقی کی دنیا میں دلچسپی دکھا رہے ہیں اور اپنے کلچر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔


وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان فنکاروں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ادھر گجر طبقے کے کچھ لوگوں نے نیوز 18 کو بتایا کہ دIہی علاقوں میں بہت سارے فنکار موجود ہیں لیکن ابھی تک ایسے فنکاروں کو سامنے نہیں لایا گیا اور ضرورت اس بات کی ہے ایسے فنکاروں کو موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں ۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 13, 2020 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading