ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ابھینندن کو نہیں چھوڑا تو رات 9 بجے ہندستان کر دے گا حملہ: پاکستان رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

پاکستانی رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا ' مجھے یاد ہے محمود شاہ قریشی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں عمران خان نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔ قریشی کے پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خود کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔

  • Share this:
ابھینندن کو نہیں چھوڑا تو رات 9 بجے ہندستان کر دے گا حملہ: پاکستان رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
ابھینندن وردھمان کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ پاکستان کے بالاکوٹ (Balakot) میں 26 فروری 2019 کو ہندستان (India) کی طرف سے کی گئی ائیر اسٹرائک (Air strike) پر پاکستانی فوج اور وہاں کی حکومت بھلے ہی ہمیشہ سے سوال اٹھاتی رہی ہوں، لیکن اب پاکستان کی پارلیمنٹ میں اس بات کو لے کر بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ائیر اسٹرائک کے بعد پاکستان میں ہندستان اور مودی حکومت کو لے کر جس طرح کا خوف تھا اس کی جانکاری خود پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (Khawaja Muhammad Asif) نے دی ہے۔ وہیں، پاکستان اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ' ہندستان کے حملے کے اندیشہ سے اس وقت پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوا کے پیر کانپ رہے تھے اور چہرے پر پسینہ آ رہا تھا۔ باجوا کو ہندستان کے حملے کا ڈر ستا رہا تھا'۔


پاکستانی رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا ' مجھے یاد ہے محمود شاہ قریشی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں عمران خان نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔ قریشی کے پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خود کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔


پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستان کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو ہندستان کے خوف کے سبب پاکستان نے چھوڑا تھا۔ آصف نے کہا کہ پاکستان حکومت میں حکومت ہند کو لے کر اس طرح کا ڈر بیٹھا ہوا تھا انہوں نے بغیر وقت گنوائے فورا ابھینندن وردھمان کو رہا کر دیا اور ہندستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔



اس معاملہ میں اب بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے لکھا ' راہل جی، آپ سرجیکل اسٹرائک اور ائیر اسٹرائک پر سوال اٹھا رہے تھے نا؟ ذرا دیکھئے مودی جی کا کیا خوف ہے پاکستان میں، ایاز صادق بول رہے ہیں پاکستان کی قومی اسمبلی میں کہ پاکستان کے فوجی سربراہ کے پیر کانپ رہے تھے اور چہرے پر پسینہ تھا کہ کہیں ہندستان حملہ نہ کر دے! سمجھیں؟'
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 29, 2020 08:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading