ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہاب الدین نے کی خودسپردگی ، کہا : انتخابات میں سکھا دیں گے نتیش کو سبق

سیوان کے ڈان اور راشٹریہ جنتادل کے لیڈر سید شہاب الدین کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سپریم کورٹ نے شہاب الدین کی ضمانت رد کردی ہے اور اب ان کو پھر جیل جانا ہوگا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 30, 2016 04:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شہاب الدین نے کی خودسپردگی ، کہا : انتخابات میں سکھا دیں گے نتیش کو سبق
سیوان کے ڈان اور راشٹریہ جنتادل کے لیڈر سید شہاب الدین کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سپریم کورٹ نے شہاب الدین کی ضمانت رد کردی ہے اور اب ان کو پھر جیل جانا ہوگا۔

سیوان : سیوان کے مشہور قتل کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد دبنگ شہاب الدین نے خودسپردگی کردی ہے۔ تاہم خودسپردگی کے بعد شہاب الدین نے پریس کانفرنس کے دوران نتیش کمار کو کھلا چیلنج دیا۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شہاب الدین نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کے حامی وزیر اعلی نتیش کمار کو سبق سکھا دیں گے۔

خیال رہے کہ چندابابو اور بہار حکومت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے شہاب الدین کی ضمانت منسوخ کر دی اور اسے فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد شہاب الدین موٹر سائیکل سے ضلع کورٹ پہنچے اور عدالت میں جا کر خود سپردگی کی ۔

شہاب الدین نے کورٹ میں میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ کیا کہتے ہیں، فرق نہیں پڑتا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نتیش کے خلاف جو بیان انہوں نے دیا ، اس کی وجہ سے ہی یہ سب ہوا؟ انہوں نے جواب دیا کہ جو سچ ہے، وہ بولنے میں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انتخابات میں میرے حامی سب بتا دیں گے۔ سیوان کے ایس پی سوربھ کمار نے کہا کہ کورٹ کے حکم کے بعد سیکورٹی انتظامات بڑھا دی گئی ہے اور ضلع مجسٹریٹ خود نگرانی کر رہے ہیں ، جس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس شہاب الدین کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر پہنچی تھی ۔ شہاب الدین کو گرفتار کرنے کے لیے بہار کے ڈی ایم اور ایس پی بھی اس کے گھر پہنچے ، لیکن وہاں وہ نہیں ملے۔ خیال رہے کہ بہار میں مارے گئے تین بھائیوں کے والد چندركیشور پرساد عرف چندابابو کی طرف سے مشہور وکیل پرشانت بھوشن نے شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

First published: Sep 30, 2016 01:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading