ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: امت شاہ سے ملنے جا رہے تھے شاہین باغ کے مظاہرین، پولیس نے بیچ میں ہی روکا

آرپی مینا نے کہا ’ شاہین باغ کے مظاہرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس نے اس کے لئے منع کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

  • Share this:
دہلی: امت شاہ سے ملنے جا رہے تھے شاہین باغ کے مظاہرین، پولیس نے بیچ میں ہی روکا
امت شاہ سے ملنے جا رہے تھے شاہین باغ کے مظاہرین، پولیس نے بیچ میں ہی روکا

نئی دہلی۔ شاہین باغ (Shaheen Bagh) کے احتجاج کاروں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah)  سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھر کی طرف مارچ کرنا شروع کیا تھا جنہیں پولیس نے راستے ہی میں روک دیا ہے۔ علاقہ میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسیز تعینات ہیں۔ ڈی سی پی ( جنوب۔ مشرقی دہلی) آر پی مینا نے کہا کہ مظاہرین کی درخواست نئی دہلی ضلع کی پولیس کے ذریعہ پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے۔ اس کی ایک نقل احتجاج کار دادیوں کو بھی دی گئی ہے۔ ان کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے یہاں سے انہوں (مظاہرین) نے کوئی اپائنٹمنٹ نہیں لیا ہے۔ اپائنٹمنٹ ملنے پر ان کی ملاقات کا نظم کیا جائے گا۔



آرپی مینا نے کہا ’ شاہین باغ کے مظاہرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس نے اس کے لئے منع کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔ ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ مان جائیں گے‘۔
دلی پولیس نے کہا کہ ہم نے شاہین باغ کے مظاہرین سے پوچھا ہے کہ وفد میں کون۔ کون شامل ہیں جو آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہم میٹنگ سے پہلے منصوبہ بندی کر لیں، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سبھی جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس سے انکار کیا ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پولیس کو تحریری طور پر دئیے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ 4,000 سے 5,000 مظاہرین شاہ کے گھر کی طرف مارچ کریں گے۔

 
First published: Feb 16, 2020 04:24 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres