ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہی امام سید احمد بخاری بولے : شہریت کے نام پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے الزام لگایا کہ حکومت آسام میں شہریت کے نام پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 03, 2018 11:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہی امام سید احمد بخاری بولے : شہریت کے نام پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری: فائل فوٹو

شاہی امام مولاناسیداحمد بخاری نے الزام لگایا کہ حکومت آسام میں شہریت کے نام پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستانی عوام اس نفرت  آمیز اور گھناؤنی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں سمجھتاہوں کہ ملک کے ہندو اور مسلمان اس منافرت کی آگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیاست عوام اور ملک کی ترقی کاذریعہ ہے۔عام معصوم آدمی کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنے کا ہتھیارنہیں‘‘۔


امام بخاری نے لوگوں کو تخریبی عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سوال کیا ’’جس راستے پر ملک چل پڑاہے کیا اس راستے سے ہم اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن بن سکتے ہیں؟


کیایہ بقائے باہم کا اصول ہے جس کیلئے ہمارا وطن عزیز جاناجاتاہے ؟ کیا ہم دلوں کو بانٹ کر اپنے مشترکہ اکابرین اورجنگ آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مجرم نہیں بن رہے؟انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک مشترکہ تہذیب و ثقافت کی علامت ہے جس پر ہرہندوستانی کوناز ہے ہم اسے داغدار نہیں ہونے دیں گے۔

First published: Aug 03, 2018 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading